پاکستان پر بڑھتا ہو قرضوں کا بو جھ ہر حوا لہ سے تشویشنا ک :رانا محمد عباس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی رانا محمد عباس نے کہا ہے کہ پاکستان پر بڑھتا ہو اغیر ملکی قرضوں کا بو جھ ہر حوا لہ سے تشویشناک ہے۔
قرضوں سے نجا ت کیلئے عوامی نمائندے اور افسرا ن اپنا طرززند گی بدلیں ہر سطح پر کفا یت شعار ی یقینی اور اسراف سے اجتنا ب کیا جائے عوا م نے اپنے نمائند ے اسمبلیوں میں مسائل کے حل کیلئے بھیجے ہیں نہ کہ مسائل میں اضافے کیلئے ا سو قت قرضوں کی بھرمار عا م آد می کی زند گی اجیرن کر نے کا با عث ہے ۔