ہوائی فائرنگ کرنے والے 5ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
سرگودھا(نامہ نگار)ہوائی فائرنگ کرنے والے 5ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ عطاشہید ظفر حسین شاہ نے ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ناجائزاسلحہ سے ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرنیوالے عثمان اسلم سے پسٹل30بور، محمد عمران سے پسٹل 30 بور، احمد اسرار سے پسٹل30بور، صنم وقاص سے پسٹل 30 بور اور عبدالرحمن سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔