پودوں کی دیکھ بھال کے انتظامات یقینی بنائے جائیں :حامد محمود

پودوں کی دیکھ بھال کے انتظامات یقینی بنائے جائیں :حامد محمود

بھکر، دلے والا (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حامد محمود ملہی نے گورنمنٹ کالج آف کامرس میں میواکی پلانٹیشن کے تحت پودا لگا کرسکینڈ بلاک کا افتتاح کر دیاہے ۔

اس موقع پر کالج پرنسپل ،انچارج بھکر جاب بیورو عدنان جمیل سمیت ڈی ایف او سید آغا حسین بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر حامد محمود ملہی نے اس سے قبل تیار کئے جانیوالے بلاک 1 میں لگائے گئے پودوں کا بھی جائزہ لیا اور ان کی دیکھ بھال کے انتظام کو تسلی بخش قرار دیا ۔

اس موقع پر ڈی ایف او نے بتایا کہ گورنمنٹ کالج آف کامرس کے بلاک 1 میں چھ سو پودے لگائے جاچکے ہیں جبکہ سیکنڈ بلاک میں سولہ سو پودے لگائے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر حامد محمود ملہی نے میواکی پلانٹیشن کے تحت لگائے جانیوالے پودوں کو شہر میں کی جانیوالی شجرکاری میں خوبصورت اضافہ قرار دیتے ہوئے پودوں کی دیکھ بھال کے مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں