کمشنر سرگودھا ڈویژن کا کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کا دورہ

کمشنر سرگودھا ڈویژن کا کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کا دورہ

میانوالی ( نامہ نگار ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن نبیل جاوید کا ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کے ہمرا ہ کیڈٹ کالج ( کو ٹ چاندنہ ) عیسیٰ خیل کا دورہ ۔

اس موقع پر کالج کے ہونہار کیڈٹس نے کمشنر سرگودھا ڈویژن کو سلا می پیش کی اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔کمشنر سرگودھا ڈویژن نے کیڈٹ کالج ایڈیٹوریم میں کالج میں زیر تعلیم کیڈٹس اور سٹاف سے خطاب بھی کیا ۔انہوں نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ محنت اورجا نفشانی سے تعلیم اور تربیت مکمل کریں اور نہ صرف اپنے والدین بلکہ ضلع اور ملک وقوم کا نا م روشن کریں ۔

کمشنر سرگودھا ڈویژن نے کہا ہے کہ آپ مستقبل کے معمار ہیں اور مستقبل قریب میں آپ نے ملکی تعمیر وترقی میں مثبت اور تعمیری کر دار ادا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آپ کی تعلیم و تربیت کیلئے تما م جدید ترین سہولیات فراہم کر رہی ہے اور اس میں مزید اضا فہ کیاجا ئے گا ۔

کمشنر سرگودھا ڈویژن نے تدریسی سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ دلجمعی سے کیڈٹس کی تربیت کریں اور انہیں جدید علو م و فنو ن میں طاق کریں۔انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج میں سٹاف کی کمی ودیگر درپیش مسائل جلد حل کر لئے جا ئیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں