علامہ ناصر مدنی کا جماعت اہلحدیث سرگودھا کی ضلعی دفتر کا دورہ

علامہ ناصر مدنی کا جماعت اہلحدیث  سرگودھا کی ضلعی دفتر کا دورہ

سرگودھا(نامہ نگار)معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی نے گزشتہ روز جماعت اہلحدیث سرگودھا کی ضلعی دفتر کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر ضلعی امیر انجینئر محمد سلیم و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر مدنی نے کہا کہ شعائراسلام سے دوری کے باعث آج صورتحال بہت دگرگوں نظر آتی ہے۔

ایک دوسرے کے حقوق غصب کرنے کی روش اس قدر عروج پر پہنچ چکی ہے کہ ہم اس حوالہ سے یہ بھی سوچنے کے لئے تیار نہیں کہ ہماری اس مفاد پرستی کا خمیازہ کس، کس کو بھگتنا پڑتا ہے ، یہ صورتحال بحیثیت مسلم بھی ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں