عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا :ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

عوام کیلئے دو وقت کی روٹی  کا حصول بھی مشکل بنا دیا  گیا :ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور معیشت کی بہتری پر توجہ نہ ہونے کیوجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

 وزراکی زیادہ توجہ اپنے محکموں کی بجائے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مرکوز ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی کے باعث غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں