شہر بھر میں جگہ جگہ رکشہ سٹینڈ قائم ، عوام کو مشکلات

شہر بھر میں جگہ جگہ رکشہ سٹینڈ قائم ، عوام کو مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر بھر میں جگہ جگہ رکشہ سٹینڈ قائم ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا’ ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ہے۔

 اعوان اتحاد سرگودھا ’ کراٹے ایسوسی ایشن سرگودھا کے سرپرست اعلیٰ ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن اوقاف کرایہ داران سرگودھا کے صدر’ ممبر ضلعی امن کمیٹی و ممبر PHA کوآپٹیڈ ملک امیر افضل اعوان نے کہا کہ ہم ڈی آئی جی سرگودھا’ ایس ایس پی سرگودھا سے مطالبہ کیا کرتے ہیں کہ وہ شہر کا دورہ بغیر پروٹوکول کے کریں انہیں علم ہوسکے کہ شہر بھر میں ٹریفک کے کتنے مسائل ہیں ٹریفک وارڈنز اور رکشہ سٹینڈ والوں کی مبینہ ملی بھگت کے باعث شہر میں مختلف جگہوں پر رکشہ سٹینڈ قائم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اکثر اوقات ٹریفک جام رہتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں