بم ڈسپوزل سکواڈ کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ

بم ڈسپوزل سکواڈ کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ

سرگودھا(نامہ نگار) حکومت نے سرگودھا سمیت پنجاب کے19اضلاع میں بم ڈسپوزل سکواڈز کی کارکردگی کا جائزہ لینے اوران کی استعداد کار بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت کوموصول انسپکشنز کی رپورٹس کے ذریعے علم میں آیا ہے کہ سرگودھا، لاہور، ساہیوال، ملتان، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، ڈی جی خان، فیصل آباد ، بہاؤالپور سمیت 21اضلاع میں سول ڈیفنس کے زیر انتظام قائم بم ڈسپوزل سکواڈز کے شعبہ جات زبوں حالی کا شکار ہیں۔

افرادی قوت کے ساتھ ساتھ اہم اشیاء و جدید سہولیات کی کمی کی وجہ سے یہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مکمل طور پر نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ، جس پر صوبائی حکومت کی جانب سے ان کی کارکردگی کا از سر نو جائزہ لینے او ر استعدار کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی سیکرٹری(جنرل) ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متذکرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی کنٹرولرز سول ڈیفنس کو گائیڈ لائن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل سکوارڈ ی حالیہ تین سال کی کارکردگی ،گاڑیوں و آلات کی موجودہ صورتحال کی رپورٹ ایک ہفتہ میں طلب کر لی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں