مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی :ملک فیروز جوئیہ
کندیاں(نمائندہ دنیا)مہنگائی،بے روز گاری اورغربت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں موجودہ حکومت کی خام خیالی ہے کہ وہ غریبوں سے کئے گئے ۔
وعدوں کوپورا کرپائے گی عام آدمی پر مہنگی بجلی،مہنگے پٹرول کے بعد مہنگی اشیاخوردونوش نے غریبوں کی کمرتوڑکر رکھ دی ہے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک فیروز جوئیہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ روپے کے مقابلے میں دن بدن بڑھتاجارہا ہے اقتدار ملنے کے بعد ان کی معاشی ٹیمیں گھاس چرنے چلی گئی ہیں ۔