آ ر پی او سر گو دھا کا اردل روم ،24اپیلیں داخل دفتر کر دی گئیں

آ ر پی او سر گو دھا کا اردل روم ،24اپیلیں داخل دفتر کر دی گئیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے اردل روم کے موقع پر پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پولیس جو کہ ایک ڈسپلنڈ فورس ہے اس میں جزا و سزا کا یکساں عمل ہی فورس کو قانون کی حکمرانی اور عمل داری یقینی بناسکتا ہے ۔

 ریجنل پولیس کے کمانڈر کی حیثیت سے چاروں اضلاع کی پولیس ایک خاندان کی طرح ہے ۔اگر قانون کے محافظ قانون شکنی کریں تو اس سے نہ صرف محکمہ کا سافٹ امیج متاثر ہوتا ہے بلکہ فورس کا مورال بھی ڈاؤ ن ہوتا ہے ۔ آر پی او سرگودھا ریجن نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارر وائی ہو گی ۔تاہم پولیس رولز کے تمام تقاضوں کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

 شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران آر پی او سرگودھا فیصل رانانے ایک سب انسپکٹر شبیر حسین کو تھانہ صدر سرگودھا میں تعیناتی کے دوران اقدام قتل کے مقدمہ کی ناقص تفتیش عمل میں لانے کی وجہ سے ایک درجہ تنخواہ میں تنزلی کی سز ا دی۔ اپیلوں کی سماعت کے دوران 24 اپیلوں کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے ان اپیلوں کو داخل دفتر کر دیا جبکہ 01اپیل محکمانہ قواعد کے مطابق مسترد کر دی۔ ایک اپیل کے موقف پردوبارہ انکوائری کرنے کا حکم دیا جبکہ ایک اپیل کی سماعت کے دوران سزا میں کمی کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں