ہسپتال روڈ پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے شہری پریشان

 ہسپتال روڈ پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے شہری پریشان

کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں ہسپتال روڈ پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو اپنے مریضوں کو سرکاری ہسپتال منتقل کرنے میں دشوار ی کا سامنا شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر پپلاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کندیاں شہر کی مرکزی شاہراہ سول ہسپتال روڈ پر مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپر واہی کی وجہ سے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب نا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شام کے بعد اپنے مریضوں کو سرکاری ہسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 جہاں شہر کی اہم ترین شاہراہ پر سرشام سناٹا چھا جاتاہے رات کی تاریکی میں مرکزی شاہراہ پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے چھائے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد لوٹ مار شروع کر دیتے ہیں جس کے باعث شہر ی رات کے اوقات میں اپنے مریضوں کو ہسپتال لے جانے سے گھبراتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں