ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے اخراجات ،نان سیلری بجٹ جاری

ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے اخراجات ،نان سیلری بجٹ جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے اخراجات کی مد میں نان سیلری بجٹ کی سہ ماہی قسط جاری کر دی ۔

جس میں سے ضلع سرگودھا کے 9 تحصیل ہسپتالوں اور ٹی بی ہسپتال سرگودھا کیلئے 4 کروڑ 63 لاکھ 4ہزار روپے کی گرانٹ جاری ہوئی ہے ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹیز کو متذکرہ فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنا کر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں