آ لودگی روکنے کے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ ارسال نہ ہو سکی

آ لودگی روکنے کے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ ارسال نہ ہو سکی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومتی احکامات کے باوجود ٹو سٹروک رکشاؤں اور پرانی گاڑیوں کی طرف سے ماحول کو آلودہ کرنے کے خلاف حکومتی کارروائی کے احکامات پر عملدرآمد بارے رپورٹ ارسال نہ کی جا سکی۔

کچھ عرصہ قبل بھی حکومت نے سکولوں اور ہسپتالوں کے سامنے بلا جواز پریشر ہارن کا استعمال کرنے ، پرانی بسوں کے انجن کی منٹینس کروائے بغیر سڑکوں پر گھومنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا مگر تا حال رپورٹ ارسال نہ کی جا سکی، معلوم ہوا ہے کہ اکا دکا کاروائی کے سوا عملی اقدامات ہی نہیں اٹھائے جا سکے ،جس پر شہریوں نے متعلقہ اداروں کوفوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں