کندیاں میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ، لوگ پریشان

 کندیاں میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ، لوگ پریشان

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں میں سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورگیس پریشر کی کمی کی وجہ سے صارفین سخت پریشان ہیں ۔

کندیاں میں سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ گیس پریشرکی کمی کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں جب جی چاہتا ہے سوئی گیس افسران کندیاں میں گیس کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کروادیتے ہیں یااس کاپریشرکم کروادیتے ہیں کندیاں شہر میں گیس کاپریشر زیروہوچکا ہے شہری گھروں میں کھاناپکانے کی بجائے ہوٹلوں سے مہنگے کھانے خریدنے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ شہری مہنگی لکڑیاں اورایل پی جی کے لئے دربہ در کے دھکے کھانے رہے ہیں طلباء طالبات سکول کالجز اورملازمین مزدورناشتہ کیے بغیرکام پرجانے پر مجبور ہیں شہریوں نے منسٹرآئل اینڈگیس سے کندیاں میں جاری سوء گیس بحران کے حوالہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں