عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے پر عزم:سردار مہتاب

 عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے پر عزم:سردار مہتاب

رنگپور بگھور (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات پہنچانے کے لیے پر عزم ہے پنجاب بھر کی طرح تحصیل نورپورتھل میں بھی دیہی مرکز مال قائم کیے گئے ہیں۔

 جہاں پرعوام کو انتقال ،فرد ودیگر سہولیات میسر ہونگی یونین کونسل کھاٹواں میں دیہی مرکز مال کا افتتا ح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس انقلابی اقدام سے فرسودہ نظام کا خاتمہ ہو ا ہے اور اب عوام کو ایک ہی چھت کے تلے تمام تر محکمہ مال کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اورعوام کو اب کچہر یوں کے دھکے نہیں کھانا پڑیں گے ہر قانگوئی سطح پر دیہی مرکز مال میں کام شروع کر دیا ہے جسکی نگرانی میں خود کر رہا ہوں اوردیہی مرکز مال میں کسی قسم کی کرپشن سستی اورکوتاہی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں