چاندنی چوک:بس کی رکشہ کو ٹکر ، ڈرائیور موقع پر جاں بحق

 چاندنی چوک:بس کی رکشہ کو ٹکر ، ڈرائیور موقع پر جاں بحق

چاندنی چوک(نمائندہ دنیا)بھکر سے براستہ کلورکوٹ لاہور جانے والی مسافر بس روڈی کے قریب سبزی لے کر جانے والے لوڈر رکشے سے ٹکرا گئی لوڈر رکشہ ڈرائیور ملک یاسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

 مرحوم محلہ سروس والی مسجد کلورکوٹ کا رہائشی تھا سبزی لے کر جنڈانوالہ جارہا تھا گنے سے لدی ہوئی ٹرالی بس اور لوڈر ایک ہی سمت میں جارہے تھے بارشِ بھی حادثے کا سبب بنی حادثہ کی اصل وجہ گنے کی ٹرالی بنی ارباب اقتدار ضلع بھکر گنے کی ٹرالیوں کی اوور لوڈنگ پر پابندی عائد کرے تاکہ روڈ ایکسیڈنٹ میں کمی کو ممکن بنایا جاسکے رکشہ ڈرائیور تین بچوں کا باپ تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں