محکمہ تعلیم کے افسر اساتذہ کے وقار کو ٹھیس نہ پہنچائیں :ٹیچرز
داؤدخیل نمائندہ دنیا)چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ میانوالی و صدر پنجاب ٹیچرز یونین میانوالی احمد شیر خان سینئر سٹاف ایسوسی ایشن میانوالی کے نائب صدر عابد اللہ خان۔۔۔
انجمن اساتذہ پاکستان میانوالی کے صدر غلام نصیر چشتی ، پرائمری اینڈ ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن میانوالی کے صدر حافظ مشتاق احمد خان اور عریبک ٹیچرز ایسوسی ایشن میانوالی کے صدر قاری عبد الکریم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسر اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے سکولوں کا ضرور وزٹ کریں اور اساتذہ کی رہنمائی کریں ۔ ہم ضلع بھر کے اساتذہ کرام / ہیڈ ٹیچرز اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کی خاطر سکول اوقات کی مکمل پابندی کرتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ محکمہ تعلیم کے افسران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پہ ضروری ضابطہ کی کارر وائی کریں لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے اساتذہ کے وقار کو ٹھیس پہنچانے سے اجتناب برتا جائے ۔