کلورکوٹ:زمینداروں کیلئے یوریا کھاد کا حصول خواب بن گیا
کلورکوٹ(نما ئندہ دنیا)کلورکوٹ اور گردونواح کے زمینداروں کے لیے یوریا کھاد کا حصول سہانا خواب ہو کر رہ گیا۔
یوریا کی عدم دستیابی پر کسان پریشان بلیک پر یوریا کھاد کی خفیہ طریقے سے فروخت جاری،کلورکوٹ سمیت گردونواح کے کاشت کاروں کے لیے یوریا کھاد کا حصول ایک خواب بن کر رہ گیا ہے بی چارے کسانوں کو کہیں پر بھی سرکاری کھاد ملنے کی اطلاع ملتی ہے وہ پیسے لیکر دوڑ پڑتے ہیں لیکن وہ کھاد حاصل نہیں کر سکتے دوسری طرف سرکاری نرخوں سے ہٹ کر تحصیل کے مختلف علاقوں میں یوریا کھاد بلیک پر فروخت کی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز بھی اے سی کلورکوٹ نے سگو شمالی میں ایک گھر میں سٹاک کی گئی یوریا کھاد سیل کر دی ہے ۔یوریا کھاد کی عدم دستیابی پر کسان اذیت کا شکار ہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ کسی حکومت کے دور میں کھادوں کا ایسا تماشہ نہیں بنا جس طرح اب بنا ہے پہلے بجائی کیوقت ڈی اے پی کا حصول مشکل تھا اور نو ہزار روپے تک گٹو ملا اب یوریا کھادیں نہیں مل رہی ہیں۔