اوور ہیڈ برج کے نیچے نشئیوں کے ڈیرے

اوور ہیڈ برج کے نیچے نشئیوں کے ڈیرے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب کے احکامات کے باوجود انتظامیہ سول ہسپتال کے باہر،اوور ہیڈ برج کے نیچے اور مختلف شاہراؤں کے کنارے سے قائم نشئیوں کے ڈیرے ختم نہ کروا سکی۔

سابقہ ادوار میں مختلف مقامات پر نشئیوں کے سرعام ڈیرے ختم کر وائے گئے مگر پھر سے یہ ڈیرے آباد ہو گئے ہیں ،جہاں سرعام انجکشن اور دیگر منشیات کا استعمال ہوتا ہے ،یہی نہیں نشیؤں کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے اورآئے روز ان کی ہلاکتوں کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ارباب اختیار کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،ان میں کھاتے پیتے گھرانوں کے نوجوان بھی شامل ہیں،جبکہ سرعام منشیات کے استعمال سے گزرنے والے بچوں کی ذہنی نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے اس سلسلہ میں مربوط حکمت عملی اختیار کر کے اس کے مستقل تدارک کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں