انٹرمیڈیٹ پارٹ II سپیشل امتحانات کے نتائج کا اعلان

 انٹرمیڈیٹ پارٹ II سپیشل امتحانات کے نتائج کا اعلان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ II سپیشل امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 75.89رہا۔

 امتحان میں مجموعی طور پر 4554 امیدواروں نے حصہ لیاتھا امیدواروں میں سے 3456 امیدوار کامیاب ہوئے ۔امتحانات میں شامل ریگولر 52امیدواروں میں سے 45پاس قرار پائے ۔ پرائیویٹ 4502 امیدواروں میں سے 3411 پاس ہوئے جبکہ امتحانات میں شامل 2835 طلباء میں سے 2023 کامیاب ہوئے اور ان کی کامیابی کا تناسب 71.36فیصد رہا جبکہ 1719طالبات میں سے 1433کامیاب ہوئیں اور ان کی کامیابی کا تناسب 83.36فیصد رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں