پیپلز پارٹی لیبر ونگ کے زیر انتظام کل ٹریکٹر مارچ کیا جائیگا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی لیبر ونگ کے زیر انتظام کل بروز سوموار 24 جنوری کو ٹریکٹر مارچ کیا جائیگا ۔
جس کی قیادت ڈویژنل صدر پاکستان لیبر ونگ عابد حسین ہنجرا کرینگے اس سلسلہ میں کسانوں کو بھلوال پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ریلی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران بھی کثیر تعداد میں شرکت کرینگے ۔