انتظامیہ کی پھرتیاں، ریڑھی بازار فعال کر دیئے ، قیمتیں زیادہ
سرگودھا(نامہ نگار) انتظامیہ کی پھرتیاں، پہلے سے موجود ریڑھیوں کے آگے چونا لگا کر ریڑھی بازار فعال کر دیئے جبکہ پھلوں و سبزیو ں کی قیمتیں عام مارکیٹ سے زائد وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
ڈویژنل انتظامیہ نے حال ہی میں تحصیل انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام کو بلاک نمبر 2 اور 3 میں تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل جگہیں دینے اور ریڑھی بازار قائم کرنے کا ٹاسک دیا، جس پر گورنمنٹ پائلٹ گرلز ہائی سکول سرگودھا کی دیوار کے ساتھ پہلے سے لگی ریڑھیوں کے آگے چونا پھیر کر پیچھے ریڑھی بازار کے بینرز لگا دیئے گئے قائم کئے گئے ۔
اس ریڑھی بازار میں اشیاء کی قیمتوں کے تعین و فروخت سمیت دیگر امور کی انجام دہی کیلئے بھی ڈنک ٹپاؤ پالیسی اپنائی جا رہی ہے ، جس پر شہریوں اور تاجروں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مربو ط حکمت عملی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔