فاطمہ جناح روڈ پر واقع سرکاری دکانوں کی نیلامی کا عمل جاری

فاطمہ جناح روڈ پر واقع سرکاری دکانوں کی نیلامی کا عمل جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فاطمہ جناح روڈ پر واقع سرکاری دوکانوں کی نیلامی کا عمل ضلع کونسل فیصل ہال میں جاری رہا جبکہ باہر تاجروں کی بڑی تعداد نیلامی کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کرتی رہی ۔

انتظامیہ کے مطابق کرایہ جات میں مارکیٹ ریٹ کے مطابق اضافہ نہ کرنیوالوں سے دکانیں لے کر قانون کے مطابق آگے نیلام کی جا رہی ہیں جبکہ تاجروں کا کہنا تھا کہ نیلامی کا عمل جعلی ہے ، صرف بلیک میل کرنے کیلئے اٹھایا گیا یہ اقدام کسی صورت قبو ل نہیں کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں