پٹرولنگ چیک پوسٹ پر سپیڈگن کی عدم دستیابی حادثات معمول بن گئے

پٹرولنگ چیک پوسٹ پر  سپیڈگن کی عدم دستیابی  حادثات معمول بن گئے

کندیاں(نمائندہ دنیا )ایم ایم روڈ پر قائم پٹرولنگ چیک پوسٹ پر سپیڈگن کی عدم دستیابی کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلا ت کے مطابق میانوالی ، ملتان ، مظفر گڑھ مین روڈ پر چھوٹی اور ہیوی ٹریفک کے بے پناہ دباؤ کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں یہ مرکزی شاہراہ بلوچستان ، کے پی کے اور سندھ کو پنجاب سے ملانے والی اہم شاہراہ ہے ،کندیاں موڑ پیٹرولنگ چیک پوسٹ اہلکاروں کے پاس سپیڈگن نہیں ہے ،پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کے پاس گاڑیوں کی رفتار کا تعین کرنے کے لئے کو ئی موثر ذریعہ موجود نہیں ہے ، گاڑیوں کی سپیڈ کو کم رکھنے کے لئے مرکزی شاہر اہ پر کوئی بورڈ بھی آویزاں نہیں کئے گئے ہیں ،علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ ، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چیک پوسٹ کو فوری طور پر سپیڈگن فراہم کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں