نکاسی آب کیلئے انتظامیہ متحرک ،نشیبی علاقے اب بھی زیر آب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) موسم صاف ہوتے ہی جہاں انتظامیہ بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے متحرک ہو گئی وہاں کئی گنجان آباد نشیبی آبادیوں سے بارش او رسیوریج کا پانی نہیں نکالا جا سکا۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ تین دن سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا اتوار کے روز چھٹی کے باوجود عملہ صفائی شام گئے تک گلی محلوں اور سڑکات سے بارشی پانی نکالتا رہا اور گٹروں کی ڈی سلٹنگ میں مصروف رہا ، تاہم اس کے باوجودگلشن جمال، زبیدہ رضا ٹاؤن، گل والا، ظفر کالونی ، اسلام پورہ ، محمدی کالونی ، فیصل ٹاؤن سمیت بیشتر علاقوں میں سیوریج کی بدترین کی وجہ سے لوگوں کو گزشتہ رو ز بھی مشکلات کا سامنا رہا۔