ایجوکیشن اتھارٹیز اور انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی، غیر رسمی و فنی تعلیم کا شعبہ مفلوج، خزانے پر بوجھ بن گیا

ایجوکیشن اتھارٹیز اور انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی، غیر رسمی و فنی تعلیم کا شعبہ مفلوج، خزانے پر بوجھ بن گیا

سرگودھا(نامہ نگار )سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایجوکیشن اتھارٹیز اور انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث غیر رسمی و فنی تعلیم کا شعبہ مفلوج ہو کر رہ گیا۔

حالیہ تین سالوں میں اس کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ، چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے یہ قومی خزانے پر بوجھ بن کر رہ گیا ہے ۔حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی مالیتی کمیشن کے تحت نان فارمل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کیلئے ہر سال فنڈز جاری ہوتے رہے مگر متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن نے اسے بروقت تقسیم نہیں کیا، اس شعبہ میں مالیاتی امور کے ماہر نہ ہونے سے بھی فنڈز کا ایک بڑا حصہ خرچ نہیں ہو سکا۔

بچوں کیلئے کتابیں، یونیفارم و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بارے عملی طور پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کا کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے جبکہ اعداد و شمار کے ذریعے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھرا جا رہا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ فنڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زیر صدارت اجلاس میں انکشاف معاملات کی طوالت کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں