سرکاری سکولز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے ہنگامی تیاریاں

سرکاری سکولز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے ہنگامی تیاریاں

سرگودھا(نامہ نگار) حکومت کی جانب سے سرگودھا سمیت پنجاب کے بیس اضلاع کے ایجوکیشن دفاتر اورتمام سرکاری سکولوں کے بجلی لوڈ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا دائرہ کار وسیع کرنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے ہنگامی طور پر اقدامات شروع کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے فنڈز کا ایک بڑا حصہ بلوں کی ادائیگیوں پر خرچ ہو رہا ہے جسے کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے سرگودھا، میانوالی، بھکر، اٹک، ننکانہ صاحب،گجرات، منڈی بہاؤالدین،فیصل آباد، چنیوٹ، شیخوپورہ، ناروال سمیت بیس اضلاع کے سرکاری سکولوں اور ایجوکیشن دفاتر کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، اس حوالے سے انرجی ڈیپارٹمنٹ اور سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ متذکرہ اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کوگزشتہ روز جاری مراسلہ میں فوری طور پر ہر سکول میں ایک فوکل پرسن مقرر اورمنصوبہ رواں مالی سال میں ہی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں