سب اچھا کا راگ الاپنے والوں کی الٹی گنتی شروع :شہزاد اکبر مانی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ممبر یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) شہزاد اکبر مانی نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں موجودہ حکمران صرف مفاد پرستی کی سیاست کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ آج تک سرگودھا کے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکے۔
سب اچھا کا راگ الاپنے والوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ، سرگودھا کی تعمیر و ترقی کا دن رات راگ آلاپنے والے عوام کو بتائیں کہ انہوں نے سرگودھا کی ترقی کیلئے کیا کام کئے ہیں موجودہ ارکان اسمبلی سرگودھا کی تعمیر و ترقی سے مخلص ہوتے تو آج سرگودھا کے عوام کو گٹروں ملا پانی نہ پینا پڑتا ۔