بچوں کی لڑائی میں بڑوں کاپھڈا ،خاتون سمیت 2زخمی
سرگودھا(نامہ نگار ) فائرنگ کے دو مختلف واقعات کے دوران 134جنوبی میں بچوں کی معمولی لڑائی کے تنازعہ پر بڑے بھی کودپڑے ،ا س دوران عبدالرشید وغیرہ نے ہمسائے محمد نذیر کے گھر میں داخل ہوکر اسے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔
اس دوران مضروب کی چچی رضیہ بچانے کیلئے آئی تو اسے بھی دو گولیاں لگی اوروہ مضروب ہو گئی ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ نواحی محلہ منڈی قصاب میں معمولی تنازعہ پر عون اور ابرار وغیرہ نے فائرنگ کر کے اسد اﷲ کو شدید زخمی کر دیا،اطلاعات ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔