اشتہاریوں، مفروروں کیخلاف کارروا ئیاں تیز کرنیکی ہدایت

اشتہاریوں، مفروروں کیخلاف کارروا ئیاں تیز کرنیکی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی ایس پی صدر سرگو دھا ملک عثمان نے سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشتہاریوں۔۔۔۔

 عدالتی مفروروں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کریں اور یومیہ کی بنیاد پر ہر ایس ایچ او اپنے تھانہ کی کارکردگی رپورٹ انہیں بھجوائے ، مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے اور مقررہ مدت میں مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کریں، تفتیشی افسران اس بات کو مد نظر رکھیں کہ ہر مقدمہ کے حوالے سے وہ ایسی شہادتیں مثل کا ہر صورت حصہ بنائیں۔

جس سے ملزمان کو زیادہ سے زیادہ سزا مل سکے ، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے ، قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصر کی ریکی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر ان کے خلاف کارروائی کریں، اور علاقہ میں پولیس گشت کے ساتھ دیہاتوں کے نمبرداروں سے مل کر پہرے داری نظام بہتر بنایا جائے ، جرم اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ،جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں