16 کینال سرکاری اراضی پر قبضہ اور تعمیرات ،10افراد کیخلاف مقدمہ درج

16 کینال سرکاری اراضی پر قبضہ اور  تعمیرات ،10افراد کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(نامہ نگار ) سرکاری زمین پر قبضہ کر کے تعمیرات قائم کرنے والے دس افراد قانون کی زد میں آ گئے ۔

پولیس کے مطابق 138جنوبی میں اکرام وغیرہ نے 16 کینال سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے تعمیرات قائم کر لیں، پتہ چلنے پر محکمہ مال کے تحصیلدار کلیم اﷲ کی رپورٹ پر دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی گئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں