ویگن فیس لینے پر 30افراد کی دھمکیاں،دھکے ،مقدمات درج

 ویگن فیس لینے پر 30افراد کی دھمکیاں،دھکے ،مقدمات درج

سرگودھا(نامہ نگار ) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے ویگن فیس نہ دینے اور دھمکیاں دینے والے تیس افراد کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا اور اربن ایریا میں مقدمات درج کر نے کی تحریری استدعا بھجوا دی۔

 ٹیکس سپرنٹنڈنٹ ملک شوکت حیات ہمراہ ملازمین چیکنگ پر موجود تھے اس دوران ممتاز تتلہ، راجہ ناظم، راجہ ذاہد، ساجد وغیرہ تیس افرادگاڑیوں پر وصولی پوسٹ آئے اور کہا کہ تمہیں ویگن فیس وصول کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں، دھکے دئیے اور دھمکیاں دی، اس اقدام سے ایک لاکھ سے زائد نقصان ہوا۔

، ان افراد نے اربن ایریا تھانہ کی حدودمیں واقعہ وصولی پوسٹ پر بھی یہ کارروائی کی، جس پر ٹیکس سپرنٹنڈنٹ نے دونوں تھانوں کو تحریری درخواست دے دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں