شہر کی نشیبی آبادیوں میں بارشوں کا پانی تعفن پھیلانے لگا

شہر کی نشیبی آبادیوں میں بارشوں کا پانی تعفن پھیلانے لگا

سرگودھا(نامہ نگار ) انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی عملہ کے باعث شہر کی نشیبی آبادیوں میں حالیہ بارشوں کا کھڑا پانی تعفن پھیلانے لگا’ گندگی کے ڈھیر وں اورنکاسی آب کے ناقص انتظام نے مختلف علاقوں کو جوہڑ میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔

 ان میں ظفر کالونی ،رحمان پورہ ، گلشن جمال، گل والا، مجاہد کالونی ، میاں حیات کالونی ، ٹوانہ پارک، نئی سبزی منڈی روڈ’ منظور ٹاؤن، زبیدہ رضا ٹاؤن ،بشیر کالونی’ کوٹفرید’ استقلال آباد اور دیگر علاقے شامل ہیں جہاں بارشوں کا کھڑا پانی گزشتہ روز بھی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑھاتا رہا صفائی کی ابتر حالت کے باعث ان علاقوں میں پڑے گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔

شہریوں اور سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن حالات سدھارنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں