غیر رجسٹرڈ رکشے اور لوڈرز بند کرنے کیلئے اقدامات شروع

غیر رجسٹرڈ رکشے اور لوڈرز بند کرنے کیلئے اقدامات شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ رکشے اور لوڈرز بند کرنے کیلئے ٹریفک وارڈنز نے کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

 تفصیل کے مطابق سرگودھا اور گردونواح میں غیر رجسٹرڈ رکشے اور لوڈر بڑی تعداد میں سڑکوں پر رواں دواں ہیں جو حادثات کا موجب بن رہے ہیں ان میں سے متعدد رکشوں کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی ہے اکثر کم عمر ڈرائیور ان رکشوں کو چلا رہے ہیں ،جس پر انتظامیہ نے بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ، پہلے روز درجنوں موٹرسائیکل رکشے بند کر دیئے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں