ڈکیتی اور چوری کی 9وارداتیں،کار سوار3افراد لٹ گئے

ڈکیتی اور چوری کی 9وارداتیں،کار سوار3افراد لٹ گئے

سرگودھا(نامہ نگار ) وارداتوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ، بتایا جاتاہے کہ نورے والا کے محمد ذوالفقار،طاہر اور عمرداز کار میں سوار اسلام آباد سے واپس آ رہے تھے۔۔۔

 کہ 18شمالی کے قریب چار نامعلوم افراد نے انہیں روک کر اسلحہ کے زور پر پونے سات لاکھ روپے نقدی و موبائلز چھین لئے ،121شمالی کے قریب دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر ڈالہ کے ڈرائیور سہیل حیدر و دیگر سے 80ہزار روپے نقدی چھین لی،موضع چشتیاں کے رہائشی محمد فاروق کی دوکان سے پچاس ہزار روپے نقدی، کپڑے و لیپ ٹاپ وغیرہ، 107 جنوبی کے دلشاد کی فیکٹری سے بھاری مالیت کا سامان، اصغر آباد سے مہران حسن، موضع دھپ سڑی سے ثمر عباس، ضلع کچہری سے محمد افتخار کی موٹر سائیکلیں،آہیر سرخرو کے محمد ممتاز، 4 جنوبی کے مشتاق احمد کے ڈیروں سے ساڑھے چھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں