جنرل بس سٹینڈ کے قریب سے 65سالہ شہری کی لاش برآمد
سرگودھا(نامہ نگار ) جنرل بس سٹینڈ کے قریب سے معمر شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ،بتایا جاتا ہے کہ جنرل بس سٹینڈ کے قریب سے 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا اس کی شناخت بوٹا مسیح کے نام سے ہوئی جو خوشاب کا رہائشی اور یہاں گداگری کرتا تھا،شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اسکی موت سردی کی شدت کے باعث ہارٹ اٹیک ہونے سے ہوئی۔