وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ،انعامات تقسیم

 وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ،انعامات تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022ء سیزن 2 کے ضلع سرگودھا کی سطح کے مقابلے پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد ہوئے ۔

 کمشنر سرگودھا ڈویژن نبیل جاوید نے بطور مہمان خصوصی مقابلہ جات کو دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ تخلیقی امور یقینی طور پہ صحتمند معاشرے کو جنم دیتے ہیں اور زندہ دل قوم کی واضح پہچان بنتے ہیں۔ کیٹیگری موسیقی میں محمد فصیح شاہ نے پہلی، ساون علی نے دوسری اور محمد عرفان نے تیسری پوزیشن لی اور کیٹیگری ادب میں انعام اﷲ نے پہلی، ام حبیبہ نے دوسری اور مدثر سلیم نے تیسری پوزیشن لی۔ کیٹگری دستکاری میں محمد عمیس نے اول ، ارثاء نے دوئم اور واجد علی نے سوم پوزیشن حاصل کی اسی طرح مصوری میں منصب ڈار نے پہلی، تسمیہ عادف نے دوسری اور ایمن سعید نے تیسری پوزیشن لی۔

لوک رقص کی کیٹیگری میں خصوصی بچوں کی ٹیم کی رنگا رنگ پرفارمنس پہ انہیں پہلی ، گل محمد جھال چکیاں ٹیم نے دوسری اور حاجی عقیل گروپ نے تیسری پوزیشن ملی۔ چھٹی کیٹیگری تھیٹر میں نوٹنکی گروپ ( میں مجرم ہوں)نے پہلی، ماس کام سرگودھا یونیورسٹی (اے طائر لاہوتی)نے دوسری اور فرینڈز (ڈیتھ اسکٹ)نے تیسری پوزیشن لی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں