غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں میں پلاٹس بیچنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ

غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں میں پلاٹس بیچنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت کی جانب سے فرضی ہاؤسنگ سکیموں کی آڑ میں قرضے لینے اور منظوری سے قبل ٹاؤنز کے پلاٹ فروخت کر کے لوگوں کو خوار کرنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کا رروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان سے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دیئے گئے پرفارما کے تحت ہاؤسنگ سکیم کا رقبہ،آبادی، ڈویلپمنٹ کی صورتحال،ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف چلنے والے کیسز کی تفصیلات جلد از جلد مکمل کر کے ارسال کی جائے ۔

حکومت کی طرف سے یہ اقدام غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور ایسی ہاؤسنگ سکیموں جو ڈویلپمنٹ کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے لوگوں کو خوار کررہی ہیں کے علاوہ فرضی ہاؤسنگ سکیموں جن کی مارکیٹ کے حساب سے کئی گناہ زائد ویلیو ظاہر کر کے قرضے لئے گئے ہیں کے خلاف کاروائی کیلئے اٹھایا ہے ،ذرائع کے مطابق تفصیلی رپورٹ مرتب ہونے کے بعد خصوصی کریک ڈاؤن بھی متوقع ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں