آبادی او روسائل میں توازن قائم رکھنا انتہائی ضروری :ڈی سی

آبادی او روسائل میں توازن قائم رکھنا انتہائی ضروری :ڈی سی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی رابطہ کمیٹی برائے بہبود آبادی کااجلاس صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ بہبودآبادی چودھری افتخار حسین گوندل اور ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت منعقدہوا ۔

اجلاس میں ضلعی آفیسر بہبود آبادی مظہر اقبال اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر غلام شبیر طاہر سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد افتخار حسین نے کہاہے کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ بہت سے مسائل کاسبب بنتا ہے ۔آبادی او روسائل میں توازن قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے جس کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے منظم آگاہی مہم چلائی جارہی ہے ۔

دوردراز علاقوں تک عوام میں زیادہ سے زیادہ شعور وآگاہی پیدا کرنے کیلئے علماء کرام کی معاونت بھی لی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ محکمے فیملی پلاننگ کیلئے بہترین سروسز فراہم کریں ۔ بہبود آبادی کی آگاہی مہم کیلئے سیمینارز سمیت دیگر پروگرامز کاانعقاد کیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں