کمشنر کا اجلاس ، پرائس کنٹرول ’دیوار احساس ‘دسترخواں کا جائزہ

 کمشنر کا اجلاس ، پرائس کنٹرول ’دیوار احساس ‘دسترخواں کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر نبیل جاویدکی زیر صدارت اجلاس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول ’ دیوار احساس ’ احساس مدنی دسترخواں’ احساس روشن پروگرام او رعوامی بھلائی کے دیگر منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔

 اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا محمد اصغر جوئیہ ’ ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک ’ ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد ’ ڈپٹی کمشنر بھکر حامد محمود ملہی ’ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زیب النسا ء ’ ڈی یف سی اختر جاوید ’ ڈی او انڈسٹری اظہر عباس اور اے سی جی حافظ عبدالمنان شریک تھے ۔ کمشنر نے چاروں اضلاع میں یوریا کھاد ’ آٹے او رچینی سمیت دیگر ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر گہری نظر رکھنے او رقیمتوں کے استحکام کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ا نہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنرز از سر نو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کاجائزہ لیں اور چاروں اضلاع میں قیمتوں میں توازان ہونا چاہیے ۔ کمشنر نے چاروں اضلاع میں دیوار احساس بنانے او رمخیر حضرات کے تعاون سے مستحق افراد کیلئے شدید سردموسم میں کپڑوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں