نوجوانوں کوای کامرس کی طرف آنا چاہیے : اسد رانا

نوجوانوں کوای کامرس کی  طرف آنا چاہیے : اسد رانا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پڑھے لکھے نوجوانوں کو روایتی ملازمت کے بجائے ای کامرس کی طرف آنا چاہیے ۔

 ایمازون جیسے پلیٹ فارم پر کاروبار کر کے اپنے اور ملک کے لیے کثیر زر مبادلہ کما سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایمازون ڈراپ شپنگ کنسلٹنٹ اسد رانا نے سرگودھا یونیورسٹی میں کیرئیر ڈیویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی سیشن میں کیا۔ اسد رانا ایمازون ڈراپ شپنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اسد رانا نے طلبہ کو ایمازون بزنس ماڈلز پرائیویٹ لیبل، ہول سیل اور ڈراپ شپنگ کے متعلق معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے آسان اور محفوظ ماڈل ڈراپ شپنگ ہے جس میں ایمازون اکاؤنٹ کی فیس کے علاوہ کوئی خرچ نہیں ہے اور بہت سے لوگ اس طریقے سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ ایمازون پر کاروبار کرنا نہایت مشکل ہے حالانکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے ، پڑھے لکھے نوجوان تھوڑی سی محنت اور کوشش سے ایمازون سے لاکھوں کما سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں