کارپوریشن کی کارروائی ، غیر قانونی طور پر قائم4پلازے سیل

 کارپوریشن کی کارروائی ، غیر قانونی طور پر قائم4پلازے سیل

سرگودھا(نامہ نگار) سی او میونسپل کارپوریشن خالقداد گاڑانے نقشہ برانچ کے افسران و عملہ کے ہمراہ اندرون شہر بلاک نمبر2،کچہری بازار ،کوٹ فرید روڈ اور بلاک نمبر3میں آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم چار پلازے سیل کر دیئے۔

اس موقع پر امن و امان کی صورتحال کے کنٹرول کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی، سی او کارپوریشن کے مطابق واجبات کی ادائیگی اور این او سی کے بغیر کسی بھی عمارت کی تعمیر نہیں ہونے دی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں