فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی مختلف دکانوں کیخلاف کارروائی

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی مختلف دکانوں کیخلاف کارروائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سرگودھا میں چیکنگ کے دوران 6 سویٹس شاپس، 2 ڈیری شاپس، 2 ریفریشمنٹ پوائنٹس اور 1ہوٹل کو نامکمل میڈیکل سرٹیفکیٹس۔۔۔

 ریکارڈ کی عدم دستیابی ، ناقص سٹوریج، مضر صحت اشیا سے اشیاء کی پروڈکشن ،زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس اور اشیا خوردونوش کی فروخت کے باعث مجموعی طور پر 73 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 132 لٹر کولڈ ڈرنکس، 12 لٹر ناقص آئل ، 5 کلو بسکٹس اور 2 لٹر جوس سمیت مضر صحت مصالحہ جات کے درجنوں پیکٹس تلف کیے جبکہ معمولی نقائص پر198فوڈ پوائنٹس کووارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں