خوشاب روڈ اور ہیڈ برج کے نیچے 2نشئی جاں بحق ہو گئے

خوشاب روڈ اور ہیڈ برج کے نیچے 2نشئی جاں بحق ہو گئے

سرگودھا(نامہ نگار)خوشاب روڈ اور ہیڈ برج کے نیچے نشہ کے عادی مزید دو بد نصیب سردی اور نشہ کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

 ایک شخص کی شناخت بوٹا کے نام سے ہوئی جو خوشاب کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ دوسرے شخص جس کی عمر لگ بھگ45سال ہے کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ ڈیڑھ ماہ کے دوران نشہ کے عادی درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ پل کے نیچے اور شاہراؤں پر سرعام نشہ کے عادی افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو کہ باعث تشویش ہے ، بالخصوص اندرون شہر جہاں افسران بالا کا کم ہی گزر ہوتا ہے کی بیشتر شاہراؤں کے کنارے نشئی افراد کی آماجگاہیں بن چکے ہیں جبکہ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے کی بے حسی باعث تشویش بن کر رہ گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں