مذہبی ہم آہنگی کے لئے 3رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی

مذہبی ہم آہنگی کے لئے 3رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے متحدہ علما کونسل کنونشن اور اتحاد و اتفاق کا دائرہ کار تحصیلوں کی سطح تک وسیع کرنے کے لئے تنظیم سازی کی تکمیل کے لئے تین رکنی کمیٹی کا قیام کر دیا گیا۔

 جس کا فیصلہ متحدہ علمائکونسل کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت متحدہ علما کو نسل کے صدر علامہ عبداﷲ سعید ہاشمی نے کی جس میں تینوں مکاتب فکر کے اتحاد کے لئے بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمیں اس پلیٹ فارم کا دائرہ کار تحصیل سطح پر وسیع کرنا ہے جس کے لئے اتفاق رائے سے تینوں مکاتب فکر کی نمائندگی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جو تحصیلوں میں تنظیم سازی کی تکمیل اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات بروئے کار لائے گی۔

تاہم متحدہ علما کنونشن کے انعقاد سے پلیٹ فارم کو فعال بنانے اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا،اجلاس میں تینوں مکاتب فکر کے علماء و اکابرین جن میں علامہ عبداﷲ سعید ہاشمی،قاری وقار احمد عثمانی،امیر افضل اعوان،قاری احمد علی ندیم،مولانا سمیع الحق، ملک ضیاء الحق،علامہ قاضی نگاہ مصطفی،انعام اﷲ جلالی،مولانا عبید الرحمن، مولانا عبداﷲ سلیم، مفتی شاہد مسعود، محمد اکبر ساقی، مولانا عمر فاروق نے شرکت کر کے مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد و اتفاق کے لئے اپنے اپنے بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں