واٹر سپلائی سکیم ناقص میٹریل کے استعمال اور بد انتظامی کی نذر

 واٹر سپلائی سکیم ناقص میٹریل کے استعمال اور بد انتظامی کی نذر

سرگودھا(نامہ نگار)موضع گھلا پور تا کوٹ مومن سٹی تک خطیر فنڈز سے تعمیر ہونیوالے واٹر سپلائی سکیم ناقص میٹریل کے استعمال اور بد انتظامی کی نذر ہو کر رہ گئی اور کروڑوں روپے لگانے کے باوجود لاکھوں شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں۔

 حساس ادارے کے مطابق کوٹ مومن سٹی کی آبادی کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے گھلا پور اور دولت پور کے درمیان نہر کے مختلف مقامات پر 12ٹیوب ویل نصب کرنے کے ساتھ ساتھ کنکشنز لائنیں بچھائی گئیں اس منصوبہ پر 18کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ ہو ئے ۔

اور منصوبہ مکمل ہونے کے محض چند ماہ بعد ہی اس میں نقائص سامنے آنے لگے بالخصوص محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت کے باعث ناقص میٹریل کے استعمال سے یہ مختصر دنوں میں خستہ حالی کا شکار ہو گیا،ستم ظریفی یہ ہے کہ پی ایچ ای ڈی کے عملہ کی مبینہ ساز باز سے اس دوران آپریٹر اور چار چوکیدارہونے کے باوجود ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز، کبھی موٹریں اورکبھی بجلی کی تاریں وغیرہ متعدد مرتبہ چوری ہو چکی ہیں ،کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو چھان بین اور کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں