عملہ چونگی اور شہریوں کے درمیان تنازعات شدت اختیار کر گئے

عملہ چونگی اور شہریوں کے درمیان تنازعات شدت اختیار کر گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کے عملہ چونگی اور شہریوں کے درمیان تنازعات شدت اختیار کر گئے ۔

 رواں ماہ کے دوران سپرنٹنڈنٹ چونگیات ملک شوکت حیات اعوان نے ان تنازعات پر مختلف تھانوں میں مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی جمع کروائی ہیں،جن میں نامزد افراد کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ کے مطابق میونسپل کارپوریشن حکام کا اقدام غیر قانونی ہے ، جس پر احتجاج کا حق رکھتے ہیں ڈی سی سے مطالبہ ہے کہ معامہ کا نوٹس لے کر حل کروایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں