این جی او ز کی رجسٹریشن کیلئے 15 فروری تھ مہلت

این جی او ز کی رجسٹریشن کیلئے 15 فروری تھ مہلت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی آفیسر انڈسٹریز ’ پرائسز’ ویٹس اینڈ میئرز اظہر عباس نے واضح کیاہے کہ پنجاب چیئرٹیز ایکٹ 2018 کے تحت صوبہ بھر میں کام کرنے والی خیراتی تنظیموں ؍این جی اوز او رٹرسٹ کیلئے پنجاب چیئر ٹی کمیشن سے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ رجسٹریشن نہ کروانے والی تنظیموں ؍این جی اوز ؍ٹرسٹ کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں او رمعطل شدہ تنظیموں کی در خواستوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اور نئی تنظیموں کی سہولت کیلئے پنجاب چیئرٹی کمیشن نے رجسٹریشن کیلئے 15فروری 2022تک کی ا جازت دی ہے ۔

ضلعی آفیسر انڈسٹریز نے کہاکہ جن تنظیموں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی فوری رجسٹریشن کروالیں بصورت دیگر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب چیئر ٹی کمیشن کے پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن بھی کروائی جاسکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں