مختلف برادریوں کا عوامی خدمت محاذ گروپ میں شمولیت کا فیصلہ

مختلف برادریوں کا عوامی خدمت محاذ گروپ میں شمولیت کا فیصلہ

دلے والا (نما ئندہ دنیا)تھل کی سیاست میں بڑی تبدیلی مومن آباد شہر کے 450 ووٹوں پر مشتمل مختلف برادریوں نے متفقہ طور پر نوانی گروپ کی 30 سالہ رفاقت چھوڑ کر سیٹھ ریاض۔۔۔

سیٹھ فیاض اور سیٹھ گل حسن کی کاوشوں سے عوامی خدمت محاذ گروپ میں شمولیت کا فیصلہ ممبر صوبا ئی اسمبلی ملک غضنفر عباس چھینہ اور سردار علی خان ڈھانڈلہ سے ملاقات کے بعد کیا شمولیت کا باضابطہ اعلان مومن آباد تھل میں بڑے جلسہ عام میں کیا جائے گا یاد رہے مومن آباد یونین کونسل ماہنی کا ایسا گا ئوں ہے جہاں پر چھینہ گروپ کا ایک ووٹ بھی موجود نہ تھا اب پورے شہر نے متفقہ طور پر چھینہ ڈھانڈلہ گروپ کے حق میں فیصلہ دے کر تھل کی سیاست میں بھونچال پیدا کردیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں