سیاسی انتقامی کارروا ئی ،معدنیات پر قبضے کئے جا رہے :امانت اللہ
دائودخیل(نما ئندہ دنیا)وزیر اعظم عمران خان اپنے آبا ئی حلقے کی عوام کو روزگار دینے کی بجائے ان سے چھیننے کے درپے ہیں۔
وزیر معدنیات حلقہ کی ما ئینز پر زبردستی قبضہ کرکے علاقہ کے مزدوروں کو بے روزگار کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کے ناب صدر و سابق صوبا ئی وزیر پنجاب امانت اللہ خان شادی خیل نے نواحی علاقہ جلالپور میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سے سینکڑوں کی تعداد میں پنجاب پولیس کے دستے مکڑوال کالریز میں تعینات کر دئیے ہیں۔
اور راستوں پر چوکیاں لگا کر علاقہ میں خوف و ہراس پیداکر دیا گیا ہے سیاسی انتقامی کارروا ئی کے ذریعے معدنیات پر قبضے کیے جارہے ہیں مگر ہم ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کو باور کرانا چاہتے ہیں۔کہ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے اور ہم اس کا پرامن حل چاہتے ہیں۔